Live Updates

نگراں حکومت کے چھ ماہ کے عرصے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی ،سید خورشید شاہ

امن وامان قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس میں اب تین چار ماہ لگ سکتے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اپریل 2024 20:14

نگراں حکومت کے چھ ماہ کے عرصے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی ،سید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سندھ کے عوام کو تین سے چار ماہ میں امن و امان بہتر ہونے کی نوید سنادی ہے کہتے ہیں نگراں حکومت کے چھ ماہ کے عرصے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی لیکن اب امن وامان قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس میں اب تین چار ماہ لگ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان ہی کے طرح اسلحے کی ضرورت ہے جو سندھ حکومت پولیس کو فراہم کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی مجبوری ہے ہم نے تو عمران خان سے بھی کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل مل بیٹھیں اور طے کریں کہ کون سی شرط ماننی ہے کون سی نہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے میں تین چار سال لگ جائیں گے اورہم اس حکومت سے بھی کہیں گے کہ وہ اس سیکٹر پر زیادہ توجہ دے اور وہ سیکٹر زراعت ہے جس کی طرف توجہ دینے سے معیشت بہتر کرنے کے لیے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں ایس ایس پی عرفان سموں ملزمان تک پہنچ چکے تھے لیکن اچانک ان کا تبادلہ کردیا گیا میری تو کوشش ہے کہ جتنا جلد ہو جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوں؛ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی سے عالمی امن کو خطرہ ہے اگر عالمی جنگ چھڑی تو پھر کوئی اس سے محفوظ نہیں رہ سکے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کی ہیں اور کردار ادا کیا ہے اور اب بھی وہ اپنا کردار ادا کریگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات