ترکی میں سول سوسائٹی کااہم کارکن گرفتار، انسداد دہشت گردی پولیس کے حوالے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء)ترک پولیس نے سول سوسائٹی کے نمایاں کارکن اور بزنس مین عثمان کاوالا کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خفیہ تحقیقات کے حصے کے تحت انہیں جمعرات کو استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ۔ ان کے وکیل کے مطابق عثمان کاوالا کو انسداد دہشت گردی کی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :