صوابی پولیس کی کارروائی ،باپ کےقتل میں ملوث بیٹے سمیت 2 اجرتی قاتل گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 14:56

صوابی پولیس کی کارروائی ،باپ کےقتل میں ملوث بیٹے سمیت 2 اجرتی قاتل گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےباپ کے قتل میں ملوث سگے بیٹے سمیت 2اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیاگیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق مدعی زین محمدسکنہ کلابٹ نے تھانہ ٹوپی صوابی میں رپورٹ درج کرئی کہ مسمی سید محمد ولد دوست محمد ساکن کلابٹ کو نامعلوم ملزمان نے مسجد میں فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کواس اندھے قتل کیس کے اصل حقائق جاننے اور نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے و گرفتاری کا ٹاسک سونپا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی ہارون خان نے بمعہ تفتیشی ٹیم نامعلوم ملزمان کے خلاف جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول سید محمد کے قتل میں اُس کا سگا بیٹا صابرسمیت 2اجرتی قاتلوں کو ملوث پایا اور گرفتار کرلیا۔ وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا گیاہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔