گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کو گلادبا کرموت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 17 فروری 2018 17:51

عارفوالا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کو گلادبا کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 60/EB میں محمد شریف نے بشار ت علی اور زبیدہ بی بی سے ملکر گھر میں اپنی بیوی مہوش پروین کو گلادبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا، ملز ما ن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتولہ کے بھائی محمد عمران ولدحاکم علی ڈوگر سکنہ میاں چنوں نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایا کہ پروین کو گھریلو ناچاقی پر محمد شریف نے بھائی بشارت علی اوربھاوج زبیدہ بی بی سے ملکر گلاد باکر قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچادیا۔

متعلقہ عنوان :