مسلم لیگ کے اہم رہنمائوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے

آنے والے دنوں میںمسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیںگے، ذرائع

ہفتہ 17 فروری 2018 17:41

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شیرازی گروپ کے اہم رہنمامسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیںگے اورپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں شیرازی برادران کی ووٹ کی اہمیت بڑھ جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اہم سیاسی شخصیات نے مذاکرات کراتے ہوئے سینٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے عیوض سجاول ضلع سے ایک قومی سیٹ سمیت دو صوبائی سیٹوں پر عام انتخابات میں شیرازی برادران پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن لریںگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ شیرازی برادران آنے والی انتخابات میں سابق ضلع ناظم سید شفقت شاہ شیرازی ،ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی، گیم وارڈن ریاض شاہ شیرازی پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریںگے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی، سید شاہ حسین شاہ شیرازی اور دیگر باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ 18فروری کو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے متوقع دورہ اورخطاب کے دوران شیرازی برادران کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے ،اور سیاسی حلقے اس عمل کو علاقائی سیاست میں نئے باب رقم ہونے کاعندیہ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :