عمران خان نے این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری جہانگیر ترین پر ڈال دی

ہفتہ 17 فروری 2018 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) عمران خان نے این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری جہانگیر ترین پر ڈال دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کی اپ سیٹ شکست کے حوالے سے ردعمل دیا گیا۔

عمران خان نے این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری جہانگیر ترین پر ڈال دی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے اعتراف کیا کہ این اے 154 میں شکست کے اصل ذمہ دار وہ خود ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گزشتہ 2 برس کے دوران اپنے حلقے پر زیادہ توجہ نہ دے پائے۔ یہی بات ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بنی۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ تحریک انصاف پاناما کیس میں مصروف رہی، اسی لیے جہانگیر ترین اپنے حلقے پر زیادہ توجہ نہ دے پائے۔ تاہم اب وہ اپنے حلقے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور عام انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کرے گی۔