یوکرائن کی غریب مائوں کی کوکھ کرائے پر دستیاب

ملکی قانون کے تحت صرف وہی عورت اپنی کوکھ کرائے پر دے سکتی ہے جس کی کم از کم اپنی ایک اولاد ہو

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)یوکرائن کی غریب مائوں کی کوھ کرائے پر دستیاب ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین جس کا شمار یورپ کے غریب ممالک میں ہوتا ہے، وہ تیزی سے کرائے کی ماؤں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے امیر ممالک کے ایسے جوڑے جو خود کسی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں وہ یوکرین کی نوجوان عورتوں کی کوکھ کو کرائے پر خرید رہے ہیں۔

آنا کو سروگیسی (کرائے کی ماں) ) کے بارے میں معلومات ٹی وی کی خبروں سے ہوا۔ آنا نے ابھی سکینڈری سکول سے نکلی تھیں اور ہوٹل میں نوکری کرنے کا سوچ رہی تھیں جب انھیں سروگیسی کے بارے میں معلوم ہوا۔ہوٹل کی نوکری میں آنا کو 200 ڈالر تنخواہ ملتی تھی جبکہ وہ اپنی کوکھ کرائے پر دے کر 20ہزار ڈالر کما سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آنا کا خاندان غریب نہیں ہے۔ ان کی ماں ایک اکاونٹنٹ ہیں اور انھوں نے ہمیشہ آنا کی مدد کی۔

لیکن آنانے کہاکہ وہ سروگیسی کی طرف اس لیے مائل ہوئیں کہ وہ زیادہ دولت چاہتی تھیں تاکہ گھر کی تزئین و آرائش کرسکیں، اور گاڑی بھی خرید سکیں۔یوکرین کے قانون کے مطابق صرف وہی عورت اپنی کوکھ کرائے پر دے سکتی ہے جس کی کم از کم اپنی ایک اولاد ہو۔ اس کی یہ وجہ بتائی جاتی ہے ہ عورتیں بچے کی پیدائش پر جذباتی نہ ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :