سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تحریک اںصاف اور ن لیگ کے درمیان خفیہ رابطے ہونے کا انکشاف

ہفتہ 17 فروری 2018 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تحریک اںصاف اور ن لیگ کے درمیان خفیہ رابطے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اکثریت کے باوجود ن لیگ کے ہاتھ سے حکومت نکلنے کے بعد دیگر صوبائی اسمبلیوں میں ہارس ٹریڈنگ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس تناظر میں تحریک انصاف اور ن لیگ کی قیادت کے پس پردہ رابطے ہوئے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختنخواہ پرویز خٹک اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے اتفاق طے پایا۔ دونوں جماعتوں میں اتفاق طے پایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کو مشترکہ طور پر ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :