نواز لیگ کا نیا سیاسی پلان، سندھ کی بڑی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں

لیگی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کر لیا، اعلی سطحی وفد اتوار کو کراچی جائے گا

جمعہ اپریل 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پلان بنا لیا۔ متحدہ بہادرا ٓباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

نواز لیگ کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے گفتگو ہو گی، سندھ میں اب تک 12 جگہوں پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وفد اتوار کو کراچی جائے گا جس میں وزیرا علی شہباز شریف، سلیم ضیا اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔نواز لیگ کی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی سے رابطہ کر لیا اس حوالے سے متحدہ بہادرا ٓباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔

Your Thoughts and Comments