سعودی عرب میں سونے کے برگر فروخت ہونے لگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:25

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) سوشل میڈیا کے صارفین سعودی عرب کے شہر جدہ کے پانچ ستارہ ہوٹل میں فروخت ہونے والے سونے کے برگر کو دیکھ دیکھ کر کافی محظوظ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ برگر سونے کا بنا ہوا ہے اور اسکی قیمت 5000 ریال ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ ریاست کا سب سے مہنگا ترین برگر ہو ۔

اس برگر کو ہوٹل انتظامیہ نے شاہی برگر کا نام دیا ہے جو کہ خاص جاپانی کالی گائے کے گوشت ، فرانس سے آئی ہوئی مخصوص کالی مرچ ، بطخ کے جگر سے بنی ہوئئ پنیر ، گروژر پنیر، جنگلی مشروم اور طلائی ورق کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ ایک سعودی صحافی محسن التمیمی نے اس برگر کو کھاتے ہوئے اپنی تصاویرٹویٹر پر شئیر کیں ، جس کے نتیجے میں یہ برگر ٹویٹر کی دنیا کا حصہ بن گیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع سعودی گزٹ کے مطابق محسن التمیمی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ مہنگا ترین برگر ہے لیکن اگر آپ یہ برگر کھانا چاہ رہے ہیں تو جان لیجئے کہ آپ صرف اس شاہی برگر کے لیے ہی ادائیگی نہیں کریں گے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک شاہی پروٹوکول بھی آپکا منتظر ہو گا۔ اس برگر کو پیش کرنے سے پہلے آپکے ہاتھ دھلوائے جائیں گے ، سونے کا ایک پیالہ آپکے پیروں کے نیچے رکھا جائے گا اور اسکے ساتھ آپکو ایک ایپرن دیا جائے گا جس پر لکھا ہو گا کہ میں شاہی برگر کھا رہا ہوں۔
یہ شاہی برگر جدہ میں رٹز ہوٹل کے کارامل لاونج میں دستیاب ہے۔