قبائلیوں کی معاشی بحالی ترجیحات میں شامل ہیں، میجرجنرل آصف غفور

فاٹاکو قومی دھارے میں لاکر مزید خوشحالی اور ترقی کر سکتے ہیں،22اپریل کوفاٹا کے تاجررہنماوں،فوجی،سول حکام کی ملاقات ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 اپریل 2018 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فاٹاکے بہادرلوگوں نے بہت قربانیوں کے بعدامن حاصل کیا ہے،ریاست بشمول سکیورٹی فورسزمتاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم ہیں،آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھاکہ آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں،متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے ، فاٹاکو قومی دھارے میں لاکر مزید خوشحالی اور ترقی کر سکتے ہیں، قبائلیوں کی معاشی بحالی ترجیحات میں شامل ہیں ، فاٹا کی قومی دھارے میںشمولیت علاقے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔

یہ ہماراگھرہے،مل کرتسلسل کیساتھ حالات کومکمل پرامن بنائیں گے،ہمیں بے یقینی پھیلانیوالی دشمن قوتوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹاسیکرٹریٹ میں22اپریل کوتاجررہنماوں،فوجی،سول حکام کی ملاقات ہوگی جس میں حقیقی مسائل،آگے بڑھنے کے ا مورپربات ہوگی،قبائلیوں کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹاکوقومی دھارے میں لا کر ہی ترقی اور خوشحالی آ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :