کوئٹہ ،افغان نیشنل آرمی کے وفد کا ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی

جمعرات 3 مئی 2018 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)افغان نیشنل آرمی کے ایک وفد نے ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افغان وفد جس کی قیادت میجرجنرل امام نذر کمانڈر 205 کور کر رہے تھے جس میں دیگر افغان سکیورٹی حکام کے علاوہ میجر جنرل ولی مہمد کمانڈر 215 کور شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بارڈر سکیورٹی مکینزم اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر غور و فکر کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام لایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :