نوکریاں دینے میں وزات کا کردار نہیں ہوتا، ٹیسٹنگ ایجنسیز سے پاس ہونے والے افراد کی میرٹ پرتقرری ہوتی ہے

وفاقی وزیرہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی قومی اسمبلی میں اسد عمر کی جانب سے کی گئی تنقید پر وضاحت

جمعرات 3 مئی 2018 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء) وفاقی وزیرہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ نوکریاں دینے میں وزات کا کردار نہیں ہوتا، ٹیسٹنگ ایجنسیز سے پاس ہونے والے افراد کی میرٹ پرتقرری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں اسد عمر کی جانب سے کی گئی تنقید پر وضاحت کر تے ہوئے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ جی تیرہ سیکٹر کی مرمت کا کام سی ڈی اے کے پاس تھا، ہم نے پورے پیسے سی ڈی اے کے حوالے کئے، جی تیرہ میں میں نے کھلی کچہری کی، ڈیڑھ ارب کے ہم نے ٹینڈر بھی کئے، وہاں کوئی ایسی بات نہیں ہے، اسد عمر نے یہ بھی بتاتے کہ وہاں بہتری بھی آئی ہے، وزارت کی نوکریاں دینے میںوزات کا کردار نہیں ہوتا، ٹیسٹنگ ایجنسیز سے پاس ہونے والے افراد کی میرٹ پرتقرری ہوتی ہے، تعیناتیوں پر 4,3سال اسٹے رہا ہے ۔