ریاست پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے ،ْہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں ،ْ خلائی مخلوق سے ہے ،ْنوازشریف

خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے ،ْ یہاں مغل بادشاہ کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو ،ْپارلیمنٹ اور حکومت کی رِٹ کہاں ہی ،ْ زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے ،ْ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 3 مئی 2018 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ریاست پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے اورہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں ،ْ خلائی مخلوق سے ہے ،ْخلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے ،ْ یہاں مغل بادشاہ کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو ،ْپارلیمنٹ اور حکومت کی رِٹ کہاں ہی ،ْ زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے۔

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں سابق وزیر اعظم نے آزادی صحافت کے دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پریس کی آزادی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار کیلئے آواز بلند کی ہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ْہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے اورریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ ہونے کے باجود میری جماعت نے پارلیمان میں قانون پاس کراکر مجھے پارٹی صدر بنایا لیکن اس قانون کو اسٹرائیک ڈاؤن کرکے مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا، کیا یہ عمل قانونی تھا ،ْیہاں مغل بادشاہی کا دورنہیں ہے کہ ہرچیز ایک ہاتھ میں ہو ،ْان کی ہر بات نشر ہوجاتی ہے، ہم جواب دیں تو دبا دیا جاتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا بیان مختلف چینلز اور اخبارات پر بریکنگ کے طور پرآیا، اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا توبریکنگ کس کے کہنے پر چلائی۔

نوازشریف نے کہا کہ آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور گورنمنٹ کی رٹ کہاں ہے، جب مجھے پارٹی صدارت سے نکالا گیا تو وہ کس طرح سے قانونی تھا۔نوازشریف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے تاہم سندھ میں لوگوں کواستثنیٰ دیا جا رہا ہے ،ْ2014 کے دھرنے سے متعلق انہوںنے کہاکہ میرے پاس بہت کچھ ہے جو ابھی منظرعام پر نہیں آیا، دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظرعام پرآجائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے لیکن سندھ میں نیب لوگوں کو استثنیٰ دے رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی کو بریک لگ رہی ہے اور پاکستان تنہائی کی طرف جارہا ہے ،ْہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،ْاس طرح یہ ملک نہیں چلے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے سینے میں بہت راز ہیں، افشا کرنے کے وقت سے پہلے ہی سدھر جائیں۔