چیف جسٹس نے موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے لیا

اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب ، کیس کی سماعت آئندہ منگل کو ہو گی

جمعرات 3 مئی 2018 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی ، کیس کی سماعت آئندہ منگل کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں، 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں، یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔