لندن میں موبائل فون سے دھماکہ ،30 افراد زخمی

جمعرات 3 مئی 2018 18:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء):لندن میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں موبائل فون آگ میں پھینکنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سینکڑوں یہودی اپنا سالانہ تہوار منانے کے لیے لندن میں سمارٹ فورڈ ہل کے مقام پر جمع تھے۔

(جاری ہے)

ایسے میں جب وہاں آگ جلا کر بہت سے لوگ اکٹھے تھے ،سمارٹ فون کے نقصانات اور مصیبت سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل فون اٹھا کر آگ میں پھینکے۔

ایسے میں ایک وہاں زبردست دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مجمع میں افراتفری مچ گئی۔لوگ اپنی جان بچا کر بھاگے تو بہت سے لوگ کچلے گئے۔لندن ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں 30 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 لوگ براہ راست دھماکے کے متاثرین تھے اور وہ جھلسے ہوئے تھے جبکہ 20 کے قریب افراد بھگدڑ کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔لندن پولیس کے مطابق موقع سے کسی بھی قسم کے مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :