وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید

جھوٹی خبریں چلانے والوں کو قانونی نوٹس بھجوا نے کا اعلان

جمعرات مئی 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے بعض میڈیا چینلز پر اس حوالے سے چلنے والی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور اس پر حیرت کا اظہار کای ہے ۔انہوں نے کہا ان چینلز کو اس قدر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے وقت کچھ تو سوچنا چاہئیے کہ وہ اس طرح کی جھوٹی خبر یں چلا کر نہ صرف رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں بلکہ انکی ساکھ کو بھی مجروح کیا جا ہے ۔ممتاز احمد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی جھوٹی خبریں چلانے والوں کو قانونی نوٹس بھجوارہے ہیں

Your Thoughts and Comments