پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا

انٹرنیٹ صارفین کو invite@ispr.press کےنام سےای میل بھیجی جا رہی ہے، یہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میل ہے

بدھ مئی 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کو invite@ispr.press کےنام سے ای میل بھیجی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح کیا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میل ہے۔ invite@ispr.press ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے ہرگز نہ کھولا جائے۔ آئی ایس پی آر کے الرٹ میں مزید کہنا ہے کہ ملنے والی میل کو اسپیم میل کے طور پر فوری ڈیلیٹ کر دیں۔ نادانستہ طور پر ای میل کھل جائے تو اسکے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتا ہے۔ اگرکسی کو یہ جعلی میل موصول ہو تواسے نہ کھولا جائے۔

Your Thoughts and Comments