صدر مملکت نے 25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دیدی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)صدر مملکت ممنون حسین نے 25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی،ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور صدر مملکت کو ان میں سے کوئی ایک تاریخ منتخب کرنی تھی ۔ عام انتخابات کے تاریخ کا اعلان تو کردیا گیا ہے تاہم حکومت اور اپوزیشن اب تک نگراں وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکے ۔