امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام ہے، ایرانی صدر

ْمعاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اورسفارتی کوششوں پر چین وروس کے شکرگزار ہیں،خطاب

اتوار جون 16:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِنگ ڈا میں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اتوار کے روز اپنے خطاب میں کہی۔ ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Your Thoughts and Comments