نیب پراسیکیوٹرکا بیان قانون کےدوہرے معیارکا احاطہ کرتا ہے،عمران خان

نیب پراسیکیوٹرنےبتایا 1993ء سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نوازشریف کے ہونے کے کافی ثبوت ہیں،پتا چلتا ہے کہ قانون عام شہری اورطاقتور کیلئے کیسے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 جون 2018 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
نیب پراسیکیوٹرکا بیان قانون کےدوہرے معیارکا احاطہ کرتا ہے،نیب پراسیکیوٹرنے بتایا 1993ء سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نوازشریف کے ہونے کے کافی ثبوت ہیں،جس سے پتا چلتا ہے کہ قانون عام شہری اورطاقتور کیلئے کیسے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء لندن فلیٹس سے متعلق جانتے تھے۔ کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں۔ لندن فلیٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق نواز شریف اور وزراء نے جھوٹ بولا۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیسا سپریم کورٹ کی سماعت، جے آئی ٹی اور نیب کورٹ پر خرچ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سزا ابھی تک زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دھوکہ دہی، فراڈ کیا جبکہ اپنے بچوں کو جھوٹا ثابت کیا،۔

انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرنے بتایا1993 سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نوازشریف کے ہونے کے کافی ثبوت ہیں۔نیب پراسیکیوٹرکا بیان قانون کے دوہرے معیار کا احاطہ کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرکے اس بیان سے پتا چلتا ہے کہ قانون عام شہری اورطاقتورکیلئے کیسے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ کل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سعودی عرب میں تین روز تک قیام کریں گے۔ عمران خان عیدالفطر وطن واپس آکر اپنے عزیزواقارب کے ساتھ ہی منائیں گے۔ اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے اتحادی جماعت کے سربراہ شیخ رشید بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید بھی سعودی عرب میں تین روز تک قیام کریں گے۔