سعودی اتحادی فورسز نے حدیدہ ایئرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا

پیر جون 14:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)سعودی اتحادی فورسز نے یمنی شہر حدیدہ کے ایئرپورٹ کا کنٹرول حوثی باغیوں سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز نے بتایا کہ انہوں نے ساحلی شہر حدیدہ کے ایئرپورٹ کا قبضہ حوثی باغیوں سے حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ایئرپورٹ کے اطراف حوثی باغیوں سے حکومتی فورسز کی لڑائی جاری تھی۔واضح رہے کہ سعودی اتحادی فورسز نے حدیدہ شہر کو حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کا آغاز بدھ کو کیا تھا۔باغیوں سے جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد حوثی باغی مارے گئے ہیں، حدیدہ وہ واحد اہم بندرگاہ ہے جو حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments