ہوٹل سے نکالے جانے پر ناراض ہوں نہ غصہ کیا،ترجمان امریکی وزارت خارجہ

پیر 25 جون 2018 13:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان سارہ سینڈر نے کہاہے کہ وہ ہوٹل سے نکالے جانے پر ناراض نہیں ہیں اورنہ ہی کسی سے غصہ کیا ہے ،وہ دھیمے انداز میںاور خوش اخلاقی سے دوسروں کے ساتھ پیش آتی ہیں خواہ وہ سخت مخالف ہی کیوں نہ ہو،بہر حال وہ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہوٹل مالک کی جانب سے نکالے جانے پراپنے ردعمل میںانہوں نے کہاکہ وہ دھیمے انداز میںاور خوش اخلاقی سے دوسروں کے ساتھ پیش ا?تی ہیں خواہ وہ سخت مخالف ہی کیوں نہ ہو،بہر حال وہ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی رہیں گی

متعلقہ عنوان :