موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا،عمران خان، 2018 ء کا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا،ُسینئروکیل عرفان قادر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، تحریک انصاف کی ممبرشپ اب ایک میسج سے حاصل کی جا سکے گی

جمعرات جنوری 10:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمران خان نے کہاہے کہ ملک قرضوں پر چل رہا ہے ، موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت پر دگنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کی قیمت میں بیس روپے کمی ہونی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ 2018 ء کا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا، نادرا بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 میں نہیں تھے، عمران خان نے کہاکہ اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو سڑکوں پرنکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا اور احتجاج میں جو بھی جماعت ہمارے ساتھ ہوگی اسے خوش آمدید کہیں گے ، انہوں نے کہاکہ ایک سال میں خیبرپختونخوا میں 87 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے ، جبکہ باچا خان یونیورسٹی کے گارڈ نے زبردست مقابلہ کیا تاہم صوبے میں 64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے ، نیشنل ایکشن پلان میں صرف سیکیورٹی پلان نہیں بلکہ جامع پلان ہے جبکہ کراچی میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے ٹارگٹ کلرکا پیچھا کرنا ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور فلائی اوور6 ماہ میں 6 کروڑ لاگت سے بنایاگیا ہے جو کہ لاہور فلائی اور کے مقابلے میں دگنے کم خرم پر بنا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ممبرشپ کو آسان کردیا گیا ہے اور اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ممبرشپ حاصل ہو سکے گی، ممبرشپ کے طریقہ پرمختلف تجربوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ 90088 پر ایک میسج کے ذریعے ممبر کا آغا ز شروع ہو گیا ہے ، میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، کے پی کے میں بھی میٹروبنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ،مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق، چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ کے ہمراہ چیرمین سکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ممبرشپ موبائل فون کے ذریعے ہوگی اور اب الیکٹرول رول بنانے نہیں بنائیں پڑیں گے، پچھلے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضاطبگیوں پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ، عمران خان نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے بڑی محنت سے ممبرشپ کے سسٹم کو تیار کیا ہے، اس موقع پر سینئروکیل عرفان قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی ٹیم سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جبکہ چیرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سابقہ ضلعی ناظم میاں عامر کے گھر ان کے والد کی تعزیت کے لئے گئے ۔ جہاں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی دعاء کی، اس موقع پرنعیم الحق، جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان، میا ں اسلم اقبال ، عون چوہدری بھی موجودتھے۔

Your Thoughts and Comments