پی آئی اے نے ترک کمپنی سے ویٹ لیز حاصل کردہ دو بوئنگ 737-800 طیاروں کو فضائی آپریشن میں شامل کرلیا

ہفتہ جنوری 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء) پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز حاصل کردہ دو بوئنگ 737-800 طیاروں کو آج سے اپنے فضائی آپریشن میں شامل کردیا ہے اس وقت کوئی پاکستانی ائیر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کررہی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اسی طرح کے دو او ر طیارے آئندہ چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والے چار ائیر بس A-310 طیاروں کے گراؤنڈ ہونے کے بعد طیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں 189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے یہ دونوں طیارے آج جمعہ کے روز چھ پروازوں کے لئے استعمال ہورہے ہیں جن میں کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پروازیں پی کے 306 ‘ پی کے 317 ‘ پی کے 316 اور پی کے 307 اور کراچی سے ملتان اسلام آباد کی پرواز پی کے 380 ‘ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 319 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments