ملتان، ملتان میٹرو بس پنجاب ماس آؤٹ سورس ماڈل سسٹم کے تحت چلائی جائے گی
ہفتہ 21 جنوری 2017 11:38
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آؤٹ سورس ماڈل کے تحت ملتان میٹرو بس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سلسلے میں پرائیوٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں پی ایم اے ان کی مانیٹرنگ کرے گی ۔لاہور اور پاکستان میٹرو بس سسٹم اسی ماڈل کے تحت آپریٹ کیاجارہا ہے ۔ ملتان میٹرو بس سسٹم پر کام کرنے والے اداروں نے 2600افراد کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اس طرح یہ منصوبہ سینکڑوں خاندانوں کے روزگار کا وسیلہ بن گیا ہے ۔
ٹکٹنگ کانظام چلانے کیلئے 464افراد، سیکورٹی کے لئے 500، صفائی کیلئے 650، لفٹ چلانے کے لئے 66برقی زینے آپریٹ کرنے کیلئے 66، پلیٹ فارم سکرین ڈور کی دیکھ بھال کے لئے 27، جنریٹر چلانے کیلئے 72، فیڈر بسسز کیلئے 510اور میٹرو بسو ں کیلئے 300افرادبھرتی کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سٹاف میں ٹکٹنگ آفیسر ، سیکورٹی آفیسرز، شفٹ انچارج ، سٹیشن منیجرز ، ڈرائیورز ، ٹیکنیکل سٹاف، آپریٹرز ، الیکٹرک انجینئرز ، سب انجینئرز فیول آپریٹر ز ، ٹرانسپورٹ انجینئرز ، منیجر آپریشنز ، مکینک ، الیکٹریشنز، ہیلپرز وغیرہ کی آسامیاں شامل ہیں ۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ٹیکینکل سپروائزر اور آپریشن سپروائزر پر مشتمل 30افراد کا سٹاف کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے اس پورے نظام کو مانیٹر کرے گا ۔ پی ایم اے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں میٹرو بس سسٹم پر کام کرنے والے ان پرائیوٹ اداروں کو بھاری جرمانے عائد کرے گی ۔لاہور میں فیڈ ر بسیں چلانے والی کمپنی کو بسیں درآمد کرنے میں تاخیر کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا ہے ۔ ملتان میں بھی فیڈر بسیں لیٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کو جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ملتان میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کے دوران 50ہزار سے زائد انجینئرز ، ہنر مندوں اور مزوروں کو روز گار حاصل ہوا جبکہ بالواسطہ طور پر روزگار حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن میں لوہا ، سیمنٹ ، بجری ، شٹرنگ کا سامان ، رنگ و روغن ، مشینری اور آلات تیار اور فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 21 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
مظفر آباد: چکوٹھی سے ہٹیاں بالا آتے ہوئے کار دریائے جہلم میں جاگری ،6 افراد جا ں بحق ، ایک زخمی
-
سندھ اسمبلی میں گونواز گو اور گوزرداری گو کے نعرو ں کی گونج
-
ملتان، ملتان میٹرو بس پنجاب ماس آؤٹ سورس ماڈل سسٹم کے تحت چلائی جائے گی
-
لاہور: نماز کیلئے مسجد جانے والا نوجوان تیز رفتار ٹرک ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق
-
پی آئی اے نے ترک کمپنی سے ویٹ لیز حاصل کردہ دو بوئنگ 737-800 طیاروں کو فضائی آپریشن میں شامل کرلیا
-
لاہور، انسانی اعضاء کا کاروبار ، ایکٹ2007ء کو شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ
-
لاہور،سابق ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے ڈرائیور کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا
-
لاہور،جنید جمشید مرحوم کی ساس کے گھر چوری
-
ہم سب ملک کر نیا امریکہ بنائیں گے،ہمارا عزم سب سے پہلے امریکہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
-
نواز شریف نے آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت استثنی نہیں استحقاق مانگا ،سپریم کورٹ
-
راولپنڈی، سعودی سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی شنگھائی کنسورشیم کے درمیان 40 فیصد حصص کی خریداری کے معاہدے پر دستخط
-
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
-
سی پیک میں بیشتر منصوبوں پر معاہدے ہوچکے ہیں،پرویز خٹک
-
حکومت نے سکیورٹی اور توانائی صورتحال بہتر بنا کر معیشت کو مشکلات سے باہر نکال دیا ، محمد زبیر
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس
-
چترال ائیر پورٹ کو سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ یا معروف نعت خان جنید جمشید، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع
-
وعدے کے باوجود 8سال کے دوران گوانتاناموبے جیل بند کرا سکا
-
سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الوداع کیا
-
امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا
-
دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر کا حلف نامہ صرف 35لفظ پر مشتمل
-
ٹرمپ کو روسی حلیف سمجھنا مغربی تجزیہ کاروں کی بڑی غلطی ہے:روس
-
ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دے دیا
-
عالمی سطح پر پیسوں کی منتقلی کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین نے سروسز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا اعتراف کرلیا
-
فوجی افسران کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا
-
یمن : سعودی عرب کا فضائی حملہ 29باغی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.