ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ماہرِ امراض قلب اور پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ کے جنرل سیکر یٹری نے کہا ہے کہ بلڈ پریشر کا مرض دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسی طرح پاکستان میں اسکی شرح تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں میں اسکی شرح 20فیصد کے لگ بھگ ہے، مگر پاکستان کے شہری علاقوں میں یہ شرح 30فیصد کے قریب ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آراگ آڈیٹوریم میں ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں ، اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر امان اللٰہ عباسی نے بطور مہمان اعزازی، چیئرمین اینڈ ہیڈ آف کارڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نواز لاشاری، پروفیسر منصور، سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر توفیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر اسحاق نے مزید کہا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے یہاں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہماری آبادی کے 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگر خطرے کی بات یہ ہے کہ ہمارا ماحول ، حالات ، عادات اور طرزِ زندگی بلڈ پریشر کی شرح بڑھانے کے لیے نہایت سازگار (مدد گار)ہیں ۔اس لیے مستقبل میں ہماری نسل میں بلڈ پریشر کی شرح میں مزید بڑھنے کے خطرات منڈلارہے ہیں۔

ڈائو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللٰہ عباسی نے کہا ہمارے لائف اسٹائل میں اسٹریس کا عنصر بہت زیادہ ہے اور جسمانی ورزش بہت کم ہیں یہی وجہ ہے کہ بلڈ پریشر کی شرح بڑ ھ رہی ہے، موٹاپے کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی بدلے بغیر بلڈ پریشر کی شرح کو کم نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر رتھ فائو سول اسپتا ل کراچی کارڈلوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین اور وارڈ کے سربراہ پروفیسر نواز لاشاری نے کہا کہ امریکہ میں موٹاپے کہ وجہ سے بلڈپریشر کی شرح بہت زیادہ ہے۔ 50ملین لوگ وہاں بلڈ پریشر کا شکار ہیں جبکہ دنیا بھر میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد ایک ارب ہے۔ انہوں نے مزید بتایا پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں بلڈ پریشر 50 فیصد، تیس سال کی عمر کے لوگوں میں تیس فیصد جبکہ بچوں میں بھی 5 سے 7فیصد ہوتاہے،عام طورپر خواتین کے مقابلے میں مردوں میں بلڈ پریشر کی شرح زیادہ ہے۔

کہ سول اسپتال کارڈیولوجی کی او پی ڈی میں 40ہزار مریض آئے ہیں، جبکہ کارڈک ایمرجنسی میں 58400 مریض لائے گیے، 3700مریض آئی سی یو میں ، جبکہ 15000کیایکو کارڈیو گرافی کی گئی، ،1200کو اینجیو گرافی کی سہولت دی جاتی ہے، 260 کی اینجو پلاسٹی ، 900 کی ای ٹی ٹی کی گئی۔ اسکے علاوہ نئے آلات اور جدیدمشین بھی منگوائی گئی ہیں ، جن کے آنے کے بعد مریضوں کی سہولت دینے کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کے استعمال سے سختی سے گریز کیا جائے، روازنہ کم از کم 20 منٹ واک یا ہفتہ میںکم از کم 80منٹ واک، جنک فوڈ سے سختی سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں پر زور دیا کہ بلڈ پریشرکی دوا بلا ناغہ استعمال کریں عام مشاہدہ ہے کہ بلڈ پریشر کی دوا نا غہ اچانک حادثے کا سبب بنتاہے۔قبل ازیں بلڈپریشر کی لوگوں میں آگہی کے لیے آراگ آڈیٹوریم سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی نے کی۔تقریب کے آخر میں کارڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد  کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی