چترال یونیورسٹی میں الیکشن 2018کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

پیر 21 مئی 2018 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام پولیٹکل پارٹی منشور برائے الیکشن 2018اور چترال کی ترقی کے موضوع پر چترال یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ سیمینار میں جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی پی پی کے عالمزیب ایڈووکیٹ نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اٴْنہوں نے اس ملک کو 1973ء کا متفقہ اسلامی آئین دیا۔ خوشحال پاکستان کا منشوردیا۔ پی پی پی نے چترال میں سب سے پہلے نوجوانوںکیلئے ڈگری کالج اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی جبکہ صحت کے شعبے میں ڈی ایچ کیوہسپتال اور دیگر ہسپتال قائم کئے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد اللطیف نے خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔جس کا ثبوت چترال یونیورسٹی کا قیام ہے۔صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید نے کہا کہ ہمارا منشور وہی ہے جو آقائے نامدار حضرت محمد مصطفٰی نے چودہ سو سال پہلے پیش کیا تھا۔اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام، بر سر اقتدار آکر ملک میں عادلانہ نظام نافذ کریں گے جس میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

جے یوآئی کے مولانا حسین احمد نے کہا کہ روئے زمین پر بسنے والا انسان اللہ کا خلیفہ ہے۔اللہ کا دیا ہوا نظام ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹکل سائنس کے پروفیسر بشارت نے کہا کہ چترال اب تک ترقی کی مناسب منزلیں طے نہ کر سکا۔چترال اپنے جعرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کہ ہم سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام کے زریعے ہم چترال کی ترقی کیلئے بہت جلد ترقیاتی انقلاب لائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..