صوبائی حکومت کا بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسانی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:14

صوبائی حکومت کا بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسانی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی حکومت نے بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسانی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کی جانب سے جامعہ بلوچستان اسکینڈل کی تحقیقات ایک ہفتے میں مکمل کرلی جائیں گی۔ تحقیقاتی رپورٹ 27اکتوبر کو گورنر امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پیش کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اراکین بلوچستان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس 23اکتوبر کو ہوگا جس میں واقعہ کی تحقیقات پر بات چیت کی جائے گی۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان میں سیکیورٹی عملے کی جانب سے ہاسٹل اور دیگر جگہوں پر خفیہ کیمروں سے طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے، بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر ایف آئی اے نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات پر چھاپے مارتے ہوئے بڑے پیمانے پر طالبات کی ویڈیوز برآمد کیں۔

(جاری ہے)

طلباء تنظیموں اور دیگر فریقوں نے جنسی اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے اور ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ماضی میں بھی جنسی ہراسگی کیس میں برطرف کیے جاچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اسلام آباد میں منعقد ورلڈ لیڈر ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان کے مابین ..

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد