فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کے بقیہ پیپرز سمیت دیگر امتحانات کے انعقاد کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ،کورونا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے پر ایجوکیشن بورڈز کمیٹی فیصلے کا اعلان کرے گی ، شہری سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات پر یقین نہ کریں ، کنٹرولر امتحانات فیصل آبادبورڈ

بدھ 6 مئی 2020 13:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی نے بتایاہے کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کے بقیہ پیپرز سمیت دیگر امتحانات کے انعقاد کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجبکہ کورونا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے پر ایجوکیشن بورڈز کمیٹی فیصلے کا اعلان کرے گی لہٰذا شہری سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات پر یقین نہ کریں ۔

بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومتی احکامات کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، ملتان، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور نے متفقہ طورپر تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اب سوشل میڈیا پر بعض جعلی نوٹیفکیشن شیئر کئے جارہے ہیں اور امتحانات کے شیڈول کے بارے میں بھی افواہوں پر مبنی اطلاعات چلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ جونہی صورتحال بہتر ہوگی پنجاب ایجوکیشن بور ڈز کمیٹی آف چیئرمین کے متفقہ فیصلہ کا اعلان کیاجائے گا اور سرکاری میڈیا کے ذریعے شہریوں کو مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد  کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی