یو ای ٹی لاہور کو سولر انرجی میں منتقل کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ، یو ای ٹی کو سالانہ 17 کروڑ کی بچت ہوگی

جمعہ 3 جولائی 2020 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسرڈاکٹر سیدمنصور سرور نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کی پیدواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کو سالانہ 17کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی پنجاب نے صوبے میں قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کلین اور گرین انرجی کی طرف پہلا قدم ہے۔ہم سولرائزیشن کے اس عمل کا دائرہ کار پنجاب کی باقی تمام جامعات تک بھی بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی کے مطابق ابھی تک پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں، جبکہ ان منصوبوں پر حکومت پنجاب کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس منصوبے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے۔وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین انرجی اس وقت دنیا کی ضرورت بن چکی ہے۔ یو ای ٹی اس منصوبے سے جہاں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت کرے گی، وہی رقم یونیورسٹی میں تحقیقی کاموں کیلئے خرچ ہوگی۔ انہوں نے ملک میں کلین اینڈ گرین انرجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ منصوبہ 9تا10ہفتوں کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 3 روزہ نمائش کا آغاز

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 3 روزہ نمائش کا آغاز

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایگریکلچر انجنیئر سٹوڈنٹس گالا کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایگریکلچر انجنیئر سٹوڈنٹس گالا کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..