اضافی فیس وصولی کیس، سی ای او ایجوکیشن رپورٹ سمیت عدالت میں پیش، مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی

پیر 6 جولائی 2020 15:01

اضافی فیس وصولی کیس، سی ای او ایجوکیشن رپورٹ سمیت عدالت میں پیش، مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولز میں اضافی فیسوں کی وصولی پر توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن زاہد پرویز اختر رپورٹ سمیت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ سکولز میں پانچ فیصد سے زائدفیسوں میں اضافے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے فیصلے بارے سی ای او ایجوکیشن نے عدالت کو آگاہ کیاکہ4ہزار سے زائد فیس پر سکولز ازسر نو واؤچر جاری کریں گے، 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد اضافہ کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے 13 جولائی کو فریقین کے وکلا ء کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ندا اسلم، الطاف احمد سمیت دیگر طلباء کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ایل جی ایس اور بیکن ہائوس سکول مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزار وں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سکول مالکان نے طلباء کو 8 فیصد اضافی فیس کے وائوچر جاری کئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 5 فیصد فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔ سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول اور سکول مالکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد