صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کی زیر صدارت خواجہ فرید یونیورسٹی کا پانچواں سنڈیکیٹ اجلاس

جمعہ 17 جولائی 2020 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کا پانچواں سنڈیکیٹ اجلاس پنجاب یونیورسٹی وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان طاہر، یونیورسٹی رجسٹرار،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبران نے مختلف ایجنڈا آئیٹمز پر اپنی رائے کا اظہار کیا جس کے بعد سنڈیکیٹ کی جانب سے منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ نے پانچویں فائینانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے منٹس اور بجٹ 21-2020 کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں معیاری تحقیق پر توجہ ہونی چاہئے، تحقیق کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نصاب کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے۔ دور جدید کے تقاضوں کو پورا کر کے ہی ہم تعلیمی میدان میں ترقی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جامعات اور انڈسٹریز کے مابین ایسا تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے مشترکہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ بد قسمتی سے ہمارے اداروں میں پریکٹیکل ایجوکیشن کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین تعلق قائم کرنے کیلئے لاہور نالج پارک کمپنی بنائی گئی جو گزشتہ کئی سالوں میں صرف ایک دیوار ہی مکمل کر سکی۔ ہمیں نئے پراجیکٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ ممبران کو اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد نئے شروع ہونے والے ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے حوالے سیآگاہ کیا۔

سنڈیکیٹ نے سابقہ اسسٹنٹ مینیجر فائینانس اور دیگر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دیا اور انکوائری آفیسر کی منظوری دی۔ جبکہ سابقہ ادوار میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سنڈیکیٹ میں پیش کی۔ ڈاکٹر سلیمان طاہر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے 17 ڈپارٹمنٹس میں 98 پروگرامز آفر کئے جا رہے ہیں جبکہ فیکلٹی ممبران میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 95 ہے انہوں نے کہا کہ 39 بین الاقوامی اساتذہ یونیورسٹی کے طالب علموں کو رضاکرانہ طور پر آن لائن تعلیم دیں گے۔

ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ نومبر 2019 سے جون 2020 کے دوران 212 ریسرچ پبلیکیشنز شائع کئیگئے ہیں۔ جن کی تعداد گزشتہ سال کی مقابلے میں دوگنی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور  میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..