جامعہ کراچی میں ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ مکمل

جمعہ 16 جولائی 2021 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) جامعہ کراچی میں پہلی مرتبہ ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم(ای آرپی سسٹم)کے ذریعہ مکمل ہوگیا ہے ۔پاکستان میں سرکاری جامعات کی اکثریت اپنے روزمرہ کے اموردستی نظام کے تحت سرانجام دیتی ہیں لیکن جامعہ کراچی ملک کی ان چند جامعات میں سے ہوگی جو عصر حاضرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ای آرپی سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے اور اگلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات کو بھی ای آرپی سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ای آرپی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عمران صدیقی نے ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نظام کے تحت کمپیوٹرائزڈ رول نمبر اور اسمارٹ کارڈ کے اجراء ، طلباوطالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگابلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلباء کی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا۔

مذکورہ سسٹم سے طلباء کا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی ۔ سمارٹ سسٹم سے حاضری کا خود کار ڈیٹا مرتب ہوگا جس کی اطلاع والدین کو بھی ہوگی۔فیس واؤچر گھر بیٹھے حاصل کئے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلباء کا بلڈ گروپ، گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی سمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کلیہ قانون کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے سوائل ٹیسٹنگ کاکام شروع ہوچکا ہے اور عید کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ جامعہ کراچی کے ایک دیرینہ منصوبے جس کے تحت جامعہ کراچی میں ٹیچنگ اسپتال کا قیام عمل میں لانا ہے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر غورکرنا بھی شامل ہے۔

جامعہ کراچی وسائل کی کمی کے باوجود پائیدار اور دیرپامنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے جامعہ کراچی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی سہولت کے پیش نظر بہت جلد ایک معیاری اسکول اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئرسینٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی