وزیرآباد ،آپریشن بنیان مرصوص ،معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا، صدر وزیرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعرات 7 مئی 2026 22:03

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص اورمعرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔افواج پاکستان نے کامیابی کی جو مثال قائم کی وہ پوری قوم کے لئے قابل فخر ہے۔ جبکہ بری، بحری اور فضائی افواج نے بے مثال جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا عظیم کارنامہ ہے جس پر خراج تحسین کے الفاظ بھی کم پڑ جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قوم آج اس تاریخی فتح کی سالگرہ جوش و خروش، فخر اور قومی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبران ،اکاروباری شخصیات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، سبیل ندیم۔

طاہر عثمان، ندیم اختر،سیئر صحافی چیف ایڈیٹر روز نامہ جنگل،محمود ارشد جوئیہ،ڈاکٹر خالد محمود،حارث علی اور ڈاکٹر سید رضا سلطان بھی موجود تھے۔صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ دنیا میں ہماری افواج کی دھاک بیٹھ گئی ہے اس موقع پر ہمیں اخوت اوربھائی چارہ کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے معرکہ حق کے ہیروز کو عقیدت اور تحسین بھرا سلام یش کیا اور کہا کہ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ جب وطن عزیز کو کوئی بھی چیلنج درپیش ہوا تو پوری قوم نے مثالی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں سے دشمن کو ایسا جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے جس بہادری، حکمت عملی اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی مقروض ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ایسا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔\378

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن  ہفتہ   کو منایا  گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر  عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق