لاہور چیمبر اور آسٹریلیا پاکستان چیمبر کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 8 مئی 2026 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آسٹریلیا پاکستان چیمبر آف ٹریڈ، کامرس اینڈ انڈسٹری (اے پی سی) کے درمیان پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارتی، معاشی، تکنیکی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس مفاہمتی یادداشت پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل اور اے پی سی کے صدر محمد آصف نے دستخط کیے۔

تقریب میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت، قونصل جنرل قمر زمان، اعزازی مشیر برسئے انویسٹمنٹ سکندر لودھی اور اے پی سی کے فنانس سیکریٹری محمد عابد بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے سرمایہ کاری کے مواقع، ایس ایم ای تعاون، مشترکہ منصوبوں کے قیام اور کاروباری معاونت کے ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں تنظیموں نے کاروباری تقریبات کے انعقاد، تجارتی معلومات کے تبادلے، ممکنہ کاروباری روابط بڑھانے اور نمائشوں و تجارتی قوانین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ یہ ایم او یو پاکستان اور آسٹریلیا کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے درمیان قریبی روابط کاروباری سہولیات اور نئے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں تنظیمیں براہِ راست روابط، مشترکہ کمیٹیوں، باقاعدہ مشاورت اور ایک دوسرے کے پلیٹ فارمز و سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ دونوں اداروں نے کاروباری تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی ثالثی نظام کے استعمال کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن  ہفتہ   کو منایا  گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر  عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق