Mazah 2094023548

نرس

ایک پرانی نرس نئی آنے والی نرس کو ہسپتال دکھا رہی تھی ایک وارڈ کے قریب پہنچ کر پرانی نرس نے کہا:” اس وارڈ میں وہ مریض ہیں جو خطرے کی حد کو پہنچ چکے ہیں“۔ نئی نرس نے پوچھا:”آپ کا مطلب ہے کہ وہ مریض جو شدید بیمار ہیں“۔ پرانی نرس نے جواب دیا:”جی نہیں‘ وہ مریض جو کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب وہ دوڑ سکتے ہیں“۔

Your Thoughts and Comments