Spaghetti And Chicken Recipe - Make Spaghetti Aur Chicken for Kids

Spaghetti And Chicken

اسپا گیٹی اور چکن

اشیاء:
اسپاگیٹی کلو(پیکٹ بازار سے خریدیں )
قیمہ کلو(مرغ کے گوشت کا)
بند گوبھی ایک پیالی(کٹی ہوئی)
گاجر ایک پیالی(کٹی ہوئی)
ہری پیاز ایک پیالی(کٹی ہوئی)
مٹر کے دانے ایک پیالی
ٹماٹر تین عدد، درمیانے
ادرک ایک ٹکڑا (کاٹ لیں)
لہسن 8جوئے (کاٹ لیں)
تیل (کوکنگ آئل ) دو کھانے کے چمچے
نمک چائے کا چمچہ
ہری مرچ چھ عدد(ہری مرچ کے لمبائی میں چار چار ٹکڑے کر لیں)
اجینو موٹو ایک چٹکی
کالی مرچ چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک ڈال دیں۔ پھر قیمہ بھی شامل کر دیں۔ 5منٹ بعد ہری پیاز، ٹماٹر، نمک اور اجینو موٹو ڈال دیں۔ تین چار منٹ بعد مٹر، گاجر، بند گوبھی اور ہری مرچ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر ، ڈھکن دے کر، پکائیں۔ پھر بھون کر اتار لیں۔ ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں۔ 1کلو پانی ہو۔ چائے کا چمچہ نمک ڈالیں اور پکنے رکھ دیں۔ پانی کھولنے لگے تو اسپا گیٹی ڈال دیں۔ بارہ منٹ تک پکنے دیں۔ اب چھلنی میں الٹ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔ اسپاگیٹی قیمہ اور سبزی میں اچھی طرح ملا دیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu