Bread Decor Sandwich Recipe - Make Double Roti Decor Sandwich for Kids

Bread Decor Sandwich

ڈبل روٹی ڈیکر سینڈوچ

اشیاء:
پالک کی پیسٹ ایک کپ (گاڑھی)
لہسن کی پیسٹ چائے کا چمچ
کالی مرچ اور نمک محض ذائقہ کیلئے
بون لیس چکن 200گرام
ھار ڈبوائلڈانڈے چار عدد
پانی نکلا دہی کپ
براؤن بریڈ 12سلائس
ترکیب:
پالک کی پیسٹ بنانے کے لئے پالک (صرف پتے ) کو پکا لیں۔ اس کے بعد اسے نچوڑ کر پانی نکال دیں اور گرائنڈ کر کے پیوری سی بنا لیں۔ پھر اسے دوبارہ درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ باقی بچا پانی بھی خشک ہو جائے، اس کے بعد پالک کی پیسٹ کو لہسن کی پیسٹ مکس کر کے تھوڑا سا نمک ،کالی مرچ(پسی ہوئی) ملا لیں۔ بون لیس چکن کو اتنا پکا ئیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے۔ اس کے بعد اسے چھوٹی چھوٹی لمبائی کے رخ کتر نوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ ھار ڈبوائل انڈوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر نمک کالی مرچ اور پانی نکلے دہی میں مکس کر یں۔ بریڈ کے کناروں کو الگ کر دیں۔ ایک سلائس لیں اور اس پر پالک کی پیسٹ لگائیں اور اوپر تھوڑا سا پکا ہو اچکن ڈال دیں۔ اس کے اُوپر بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ دیں۔ اس کے اُوپر انڈے اور دہی کا مکسچر اچھی طرح لگا دیں۔ پھر اس کے اُوپر بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ دیں۔ ان سینڈوچز کو پیپر نیپ کنز میں لپیٹ کر اوپر ٹوتھ پکس لگا کر پیش کر یں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu