
Adil Badshah - Article No. 1672
عادل بادشاہ
ایک ملک پر سخت گیر بادشاہ حکومت کرتا تھا۔وہ رعایا پر طرح طرح کے ٹیکس عائد کرتا اور ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک میں جاکر فضولیات میں ضائع کرتا۔
بدھ 26 فروری 2020

پرانے زمانے کی بات ہے ۔ایک ملک پر سخت گیر بادشاہ حکومت کرتا تھا۔وہ رعایا پر طرح طرح کے ٹیکس عائد کرتا اور ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک میں جاکر فضولیات میں ضائع کرتا۔بادشاہ کی دیکھا دیکھی وہاں کے تاجروں نے بھی عوام پر ظلم شروع کر دیا۔ایک روپے والی چیز پانچ روپے کی بیچ کر ناجائز منافع کماتے ۔بادشاہ کو اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ،عوام کس حال میں ہیں۔
بادشاہ جب رعایا پر ٹیکس لگا کر تھک گیا تو عوام نے ٹیکس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ۔بادشاہ نے اس کا حل یہ نکالا کہ ایک بڑے ملک سے سود پر قرض لیا جو آمدنی سے زیادہ تھا۔ملک قرض وسود کی دلدل میں دھنستا گیا۔اتنے میں بادشاہ کا انتقال ہو گیا۔
(جاری ہے)
بادشاہ کے انتقال کے بعد اس کا بیٹا بادشاہ بنا جو نیک ،صالح اور ایمان دار تھا۔
وہ اپنی رعایا کو خوش حال دیکھنا چاہتا تھا۔اس نے غریبوں پر ٹیکس کم کر دیے اور امیر لوگوں پر ٹیکس لگائے ،تاکہ ملک کا قرضہ اُتر سکے ،لیکن تاجروں نے ٹیکس دینے کے بجائے چیزیں مہنگی کردیں اور طرح طرح کے جتن کرنے لگے کہ کسی طرح بادشاہ کی حکومت ٹھیک نہ چلے۔جب بادشاہ کو خبر ہوئی کہ تاجر عوام سے چیزوں کی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے تو بادشاہ کے ذہن میں ایک ترکیب آئی ۔اس نے اپنے وزیر کو کمہار کے روپ میں بازار بھیجا کہ جاؤ بازار سے ایک مٹکا خریدلاؤ اور پوری مارکیٹ سے قیمت کی جانچ کر ناتا کہ پتا چلے کہ کون کون تاجر عوام کو لوٹ رہا ہے۔
وزیر ایک دوکان پر گیا،مٹکے کی قیمت معلوم کی۔دوکان دار نے چارروپے بتائی۔دوسرے دوکان سے معلوم کیا،اس نے پانچ روپے بتائی ۔ غرض سب دوکان داروں نے مہنگائی کے لئے بادشاہ کو ذمے دار ٹھہرایا اور خود کو لا چار ظاہر کیا۔ساری باتیں وزیر نے بادشاہ کو بتا دیں۔
اگلے دن بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ آج مٹکالے کرجاؤ اور بیچنا شروع کر دو ۔وزیر نے ایسا ہی کیا بازار کے سب دوکان داروں نے اس کی قیمت 50پیسے سے زیادہ قیمت نہیں لگائی۔وزیر نے کہا:”کل تو آپ یہی مٹکا 5روپے کا دے رہے تھے اور آج پچاس پیسے کا خرید رہے ہو۔“
وزیر نے سب واقعات بادشاہ کو بتا دیے۔بادشاہ نے ان تاجروں کو سخت سزا دی ،جو عوام کا خون چوس رہے تھے ۔چند تاجروں کو سزا دی تو باقی سب تاجر راہ راست پر آگئے۔اس طرح تاجروں نے ٹیکس بھی دینا شروع کر دیے جس سے ملک کا قرضہ بھی اُتر گیا۔ہر چیز سستی ہو گئی ،ملک خوش حال ہو گیا۔اب عوام نیک بادشاہ کو دعا دے رہے ہیں۔
مزید اخلاقی کہانیاں

ایک کھانی بڑی پُرانی
Aik Kahni Bari Puarani

ایک نیا عزم
Aik Naya Azm

ٹوٹی ہوئی چپل
Tooti Howi Chapal
گدھا اور گھوڑا
Gadha Aur Ghorra

مثالی دوستی
Misaali Dosti

بے زبانوں پر ظلم
Bezubanoon Per Zulm

لاڈلی شہزادی
Ladli Shehzadi
دولت اور علم
Daulat Aur Ilm

تتلی ہوں میں تتلی ہوں
Titli Hoon Main Titli Hoon

بھاری تحفہ
Bhari Tohfa

آخری دروازہ
Akhri Darwaza

ہم کہاں کھیلیں؟۔۔۔تحریر:مختار احمد
Hum Kahan Khelen?
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.