Mehnat Raigan Nahi Jati - Article No. 2425

محنت رائیگاں نہیں جاتی - تحریر نمبر 2425
وہ ایک ڈنڈے اور ایک پلاسٹک کی بال کے ساتھ کھیل کی مشق کیا کرتا تھا
جمعرات 29 دسمبر 2022
زین ایک غریب بچہ تھا۔اسے کرکٹر بننے کا بہت شوق تھا۔اس کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی۔ان کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں تھے کہ وہ بلا اور گیند خرید کر بیٹے کو دے سکیں۔وہ ایک ڈنڈے اور ایک پلاسٹک کی بال کے ساتھ کھیل کی مشق کیا کرتا تھا۔گلی کے بچے بھی اس کو غریب ہونے کی وجہ سے اہمیت نہیں دیتے تھے۔
ایک بار وہ گلی کے بچوں کو للچائی نظروں سے کرکٹ کھیلتے دیکھ رہا تھا کہ ایک لڑکے راشد نے زین کو بلا کر کھیل میں شامل ہونے کے لئے کہا۔زین نے اس قدر شاندار کارکردگی دکھائی کہ سب بچے حیران رہ گئے۔ایک ایسا بچہ جس کے پاس گیند،بلا تک نہیں ہے،اتنا اچھا کھیل سکتا ہے۔اس روز کے بعد وہ زین کو روزانہ کھیل میں شریک کرنے لگے۔
(جاری ہے)
ہر کوئی چاہتا کہ زین اس کی ٹیم میں شامل ہو،لیکن زین ہمیشہ راشد کے ساتھ ہی شامل ہوتا،جس نے اسے پہلی بار موقع دیا تھا۔
راشد کے اسکول میں شہر کے تمام بڑے اسکولوں کی ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقابلے ہو رہے تھے۔راشد نے اپنے پرنسپل کو قائل کرکے جیت کا یقین دلا کر زین کو ٹیم میں شامل کروا لیا۔زین کو ٹیم میں شامل کرنے سے ان کے اسکول کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔تمام مقابلوں میں زین نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔مقابلے میں بھی زین کی صلاحیت نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا،جس سے زین کی شہرت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ٹیلی ویژن نے بھی اس کے کھیل کو اُجاگر کیا۔
زین کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا اور پاکستان کی بیس سال سے کم عمر نوجوانوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا۔سارے اخراجات بھی حکومت نے اپنے ذمے لے لیے۔یوں زین کی سچی لگن اور محنت نے اسے انتہائی بلندی تک پہنچا دیا۔زین نے اپنی زندگی کے پہلے بین الاقوامی کھیل میں بھی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔اس نے اپنے ہر انٹرویو میں راشد کا نام لیا اور اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا راشد کے سر باندھا،جس نے اسے پہلی بار موقع دیا تھا اور پھر اپنے اسکول کی ٹیم میں شامل کروایا تھا۔
اس نے کہا:”ہمارے معاشرے کو راشد جیسے لوگوں کی ضرورت ہے،جو کسی کے لئے اُمید کی کرن بنیں۔“
Browse More Moral Stories

دوسری کہانی
Dosri Kahani

معلومات
Maloomat

چیتا، لومڑی اور کسان
Cheetah Lomri Aur Kisaan

اللہ سے نزدیک
ALLAH Se Nazdeek

اضافی پیسے
Izafi Paisay

جھوٹ سچ آدھا آدھا
Jhoot Sach Adha Adha

تبدیلی ۔۔۔۔ ایک خوشگوار تبدیلی جسے سب نے محسوس کیا تھا۔۔۔۔
Tabdeeli

دولت اور زندگی
Doulat Aur Zindagi

بول میری مچھلی (آخری حصہ)
Bol Meri Machli - Aakhri Hissa

نیناں کی توبہ (پہلا حصہ)
Naina Ki Tauba - Pehla Hissa

عمرو عیار کی جدید زنبیل
Umro Ayyar Ki Jadeed Zanbeel

بڑا بیوقوف کون؟
Bara Bewaqoof Kon?
Urdu Jokes
ایک صاحب اپنے
AIk sahib apne
راہ گیر بھکاری سے
Rahgeer bhikhari se
ایک روز
aik roz
مزیدار لطیفہ
mazaidar latife
تحریر درج
tehreer darj
اپنے منہ میاں مٹھو
apne munh mian mithu
Urdu Paheliyan
ایک ہے ایسا کاری گر
ek hai aisa karigar
کالے کو جب آگ میں ڈالا
kaly ko jab aag me dala
پہیے دن میں جتنے کھائیں
pahiye din me jitne khaen
موری سے نکلا اک سانپ
mori se nikla ek saanp
پیٹ جوہنی انگلی سے دبایا
pai jonhi ungli se dabaya
فٹ بھر ہے اس کی لمبائی
fut bhar he uski lambai