Allah Sab Ka Raziq - Article No. 2734

اللہ سب کا رازق - تحریر نمبر 2734
رزق اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے بھی لکھا ہو گا جبھی یہ یہاں آئی
بدھ 1 جنوری 2025
میرپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں احمد صاحب اپنی کٹیا میں اکیلے رہتے تھے۔ان کی ایک ہی ساتھی تھی اور وہ ان کی گائے تھی۔ان کے پڑوسی سلیم میاں کا بکرا چوری ہو گیا تھا۔ایک دن گائے چارا کھا رہی تھی کہ اسے آواز آئی:”بہن! میں بھوکی ہوں مجھے کھانا دے دو۔“
گائے نے دیکھا کہ ایک بھیڑ کھڑی ہے اور اس کے چارے کی جانب آ رہی ہے۔گائے زور سے بولی:”ارے ارے رکو بہن جی! کون ہو تم اور تمہارا مالک کہاں ہے؟“
بھیڑ نے کہا:”میرا مالک مجھے مارتا تھا۔میں اس سے بچ کے بھاگ آئی اور دو دن سے مجھے کھانا نہیں ملا۔اسی لئے بہت بھوکی ہوں۔خدا کے لئے کھانا دے دو۔بہت دعائیں دوں گی۔“
گائے بولی:”نہیں بہن! جاؤ کسی اور کے پاس۔
(جاری ہے)
میں اپنا کھانا نہیں دے سکتی، کیونکہ یہ میرے مالک نے مجھے دیا ہے۔
“اتنے میں احمد صاحب آ گئے اور سارا ماجرا سمجھ گئے، پھر بھیڑ کو بھی کھانے کے لئے دیا۔وہ سوچ رہے تھے کہ رزق اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے بھی لکھا ہو گا جبھی یہ یہاں آئی۔جب ہم کوئی بھی چیز جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے اس میں سے کسی مجبور کو بانٹتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے زیادہ دیتے ہیں۔اب گائے اور بھیڑ آپس میں دوست بن گئی تھیں۔احمد صاحب نے یہ فیصلہ کیا کہ سلیم میاں کا بکرا جو چوری ہو گیا تھا تو کیوں نہ یہ بھیڑ ان کو دے دیں۔اس سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور سلیم میاں کی مدد بھی ہو جائے گی۔
Browse More Moral Stories

اپنے جال میں
Apne Jaal Mein

دانی بنا کھلاڑی
Dani Bana Khilari

جو پاوٴں پھیلاتا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلاتا
Ju Paoon Phelata Hai

تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو
Tail Dekho Tail Ki Dhaar Dekhoo

جھوٹ سچ آدھا آدھا
Jhoot Sach Adha Adha

انسانیت کا تقاضا
Insaniyat Ka Taqaza
Urdu Jokes
دفن
Dafan
پاگل خانہ
Pagal khana
بازار
Bazar
شرافت
sharafat
شوہر بیوی سے
Shohar biwi se
ایک چھوٹے قد
aik chhootey qad
Urdu Paheliyan
اک شے دونوں رنگ دکھائے
ek shai dono rang dikhaye
لیٹی لیٹی گھر تک آئے
leti leti ghar tak aye
اک برتن دیکھا ہے نرالا
ek bartan dekhna hai nirala
ہے شرط اس میں خاموش ہونا
he sharat is me khamosh hona
سر ہے چمٹا منہ نوکیلا
sar hi chimta munh nokeela
سونے کا بن کر آتا ہے
sony ka ban kar ata hai