Azaan - Article No. 2233

Azaan

اذان - تحریر نمبر 2233

تم یہاں اذان دے کر دیکھو۔آواز گونج کر ایک سماں پیدا کر دیتی ہے

جمعہ 15 اپریل 2022

یمنی امجد،احمد پور شرقیہ
ابراہیم ایک سیاح تھا،جو ایک نئے دریافت ہونے والے قلعے میں اپنے گائیڈ کے ساتھ تھا۔گائیڈ عیسائی تھا۔
”یہ مسجد اس قلعے کا حصہ ہے۔“گائیڈ نے ابراہیم کو کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے قلعے کا دورہ کراتے ہوئے بتایا:”اور اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں آواز کی بازگشت کئی بار سنائی دیتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ پہلے یہاں جو مسلمان آباد تھے،یہ مسجد ان کے دم سے آباد تھی۔“گائیڈ نے ابراہیم کو سوچ میں ڈوبا دیکھ کر تفصیل بتائی۔
”لیکن ایسا تو پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے کہ آواز پہاڑوں سے ٹکرا کر واپس آتی ہے،مگر یہاں تو ایسا نہیں ہے۔“ابراہیم نے سوال کیا۔
”تم مسلمان ہو نا؟“پادری نے تجسس سے پوچھا۔

(جاری ہے)

”تمہیں شک ہے کیا؟“
”نہیں،بس یونہی پوچھ لیا۔


کچھ دیر بعد گائیڈ نے کہا:”تم یہاں اذان دے کر دیکھو۔آواز گونج کر ایک سماں پیدا کر دیتی ہے۔“
”مم․․․․․میں؟“ابراہیم گھبرا گیا۔
”ہاں تم!اذان تو آتی ہو گی تمہیں؟“
ابراہیم کے ذہن میں ایک تلخ یاد تازہ ہو گئی۔جب وہ دس سال کا معصوم بچہ محلے کی مسجد میں سینے پر ہاتھ باندھے استاد کو سبق سنا رہا تھا۔ایک جگہ وہ اٹکا تو امام مسجد کا بید بُری طرح اس معصوم کی پُشت پر برسنے لگا۔
اس ابتدائی مار پیٹ نے اسے دین سے ایسا دور کیا کہ پھر کبھی اس نے مسجد کا رُخ نہ کیا۔
”کہاں کھو گئے؟“گائیڈ نے اسے ہلایا تو وہ ماضی سے حال میں لوٹ آیا۔وہ اِدھر اُدھر دیکھنے لگا۔لاشعوری طور پر وہ یہ اطمینان کر رہا تھا کہ کہیں مسجد کا امام بید لے کر اس کے پیچھے تو نہیں چلا آیا۔پادری کے علاوہ کسی اور کو نہ پا کر اس نے اطمینان کا سانس لیا۔پھر آہستگی سے کہا:”افسوس مجھے اذان یاد نہیں۔“
”کیا․․․؟“عیسائی گائیڈ کی زندگی کا عجیب لمحہ تھا کہ ایک مسلمان کو اذان یاد نہیں رہی۔ابراہیم کو شرمندہ دیکھ کر اس کی خفت مٹاتے ہوئے کہا:”کوئی بات نہیں،ایسا ہو جاتا ہے۔“

Browse More Moral Stories