Bheriya Aur Cheetah - Article No. 2294

بھیڑیا اور چیتا - تحریر نمبر 2294
جیسے ہی چیتے نے بھیڑیے کو دھکا دیا تو بھیڑیے نے اپنے تیز اور نوکیلے پنجے اس کے جسم میں گاڑ دیئے پھر دونوں ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں ہی گہری کھائی میں جا گرے
بدھ 29 جون 2022
آج بھیڑیا اور چیتا بہت خوش تھے۔کیونکہ بہت دن بعد انہیں میمنہ اکیلا ملا تھا۔ورنہ اس کی ماں اس کی کڑی نگرانی کرتی تھی اور ہر وقت اس کے ساتھ رہتی تھی۔جب انہیں اس بات کا یقین ہو گیا کہ اس کی ماں دور ہے تو انہوں نے اسے کھانے کا منصوبہ بنایا۔مگر ایک مسئلہ تھا کہ یہاں میمنے کا شکار نہیں ہو سکتا تھا۔کیونکہ اس کی آواز سن کر یہاں شیر بھی آ سکتا تھا اور دوسرے جانور بھی۔
”ہم میمنے کو سیر کے بہانے کہیں دور لے جاتے ہیں تاکہ اسے اطمینان سے کھا سکیں۔“
بھیڑیے نے چیتے سے کہا۔
”ہاں تم ٹھیک کہتے ہو“ چیتا بھیڑیے کے منصوبے سے متفق ہو گیا تو دونوں میمنے کے قریب گئے اور تب بھیڑیے نے مکاری سے کہا۔
”اتنا پیارا بچہ اکیلا بور ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
میمنے نے جب چیتے اور بھیڑیے کو دیکھا تو وہ ڈر گیا۔
”ڈرو نہیں بچے ہم تمہارے انکل ہیں اور تمہارا خیال بھی رکھیں گے“ چیتا مصنوعی پیار سے بولا تو میمنہ مان گیا اور ان کے ساتھ چلنے لگا۔
ادھر چیتے نے سوچا کہ کسی طرح بھیڑیے کو بھاگا کر میں اسے اکیلا ہی کھاؤں گا۔چنانچہ اس نے تھوڑی دور جا کر بھیڑیے کو زور دار ٹکر مار کر کھائی میں گرانے کی کوشش کی۔مگر جیسے ہی چیتے نے بھیڑیے کو دھکا دیا تو بھیڑیے نے اپنے تیز اور نوکیلے پنجے اس کے جسم میں گاڑ دیئے پھر دونوں ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں ہی گہری کھائی میں جا گرے۔میمنہ یہ دیکھ کر سمجھ گیا کہ دشمن کبھی دوست نہیں ہوتا۔اتنے میں اس کی ماں باقی جانوروں کے ساتھ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہاں تک پہنچی تو میمنہ ڈرا سہما اپنی ماں سے لپٹ گیا۔اس نے اسی وقت اپنی ماں سے وعدہ کیا کہ آئندہ میں کبھی کسی کے کہنے میں نہیں آؤں گا اور کبھی اپنے گھر سے دور نہیں جاؤں گا۔یہ سُن کر اس کی ماں نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔
Browse More Moral Stories

اور نجات مل گئی
Orr Nijaat Mil Gai

ٹمی اور زومی
Timmy Aur Zoomi

پیاری چڑیا
Piyari Chirya

اچھا کام اور اُس کا انعام
Acha Kaam Aur Uss Ka Inaam

دادا ابو کی کتاب
Dada Abu Ki Kitaab

خرگوش کی چالاکی
Khargosh Ki Chalaki
Urdu Jokes
ایک شخص
aik shakhs
چھٹی کی درخواست
chhutti ki darkhwast
راہ گیر اور شیخ صاحب
Rahgir Aur Sheikh Sahab
ٹریفک کانسٹیبل
traffic constable
استاد
ustaad
استاد شاگرد سے
Ustad shagid sai
Urdu Paheliyan
سر کے بل چلتا ہے فرفر
sar ke baal chalta hy far far
بن در کے ہے ایک حویلی
bin dar ke hai aik haweli
پانی سے ابھرا شیشے کا گولا
pani se bhara sheeshe ka gola
اوروں کے قبضے میں ہے
auro ke qabzy me hai
رنگ برنگی چھیل چھبیلی
rang birangi chel chabeli
بھرا بھرا تھا ایک مکان
bhara bhara tha ek makan