Dawood Sahib Ki Kursi - Article No. 1531

Dawood Sahib Ki Kursi

داؤد صاحب کی کرسی۔۔۔۔تحریر:مبشرہ خالد - تحریر نمبر 1531

اوہو !میں نے آپ سے اپنا تعارف نہیں کرایامیں ایک کرسی ہو ں مجھے مستری نے بے حد محنت سے بنایا ہے مجھ میں یہ خاصیت ہے کہ مجھے بند کرکے کہیں بھی اپنے ساتھ لے کر جایا جاسکتا ہے میں کراچی میں فرنیچر کی دکان میں سجی ہوئی تھی مجھے وہاں سے داؤد صاحب نے اپنے لیے خرید لیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019

دوستو یقینا آپ کو یوں محسوس ہوتا ہوگا کہ جیسے جو چیزیں آپ کے یا پھر آپ کے والدین ،دادا ،دادی کے استعمال میں ہے وہ بغیر کسی احساسات اور جذبات کے ہو تی ہیں مگر آج میں آپ کو ایک کرسی کی کہانی سنا رہی ہوں جسے سن کر آپ کو یوں محسوس ہوگا جیسے وہ کرسی آپ کی دادی یا دادی کی ہے اور آپ کے گھر میں موجود ہے مگر آپ اس کو اہمیت نہیں دیتے۔ آج پتا نہیں گھر میں اتنا سناٹا کیوں ہے؟صبح کے ساڑھے آٹھ بج رہے ہیں مگر قرآن کی تلاوت کی آواز نہیں آرہی اوہو !میں نے آپ سے اپنا تعارف نہیں کرایامیں ایک کرسی ہو ں مجھے مستری نے بے حد محنت سے بنایا ہے مجھ میں یہ خاصیت ہے کہ مجھے بند کرکے کہیں بھی اپنے ساتھ لے کر جایا جاسکتا ہے میں کراچی میں فرنیچر کی دکان میں سجی ہوئی تھی مجھے وہاں سے داؤد صاحب نے اپنے لیے خرید لیا ۔

(جاری ہے)

مجھے داؤد صاحب سے خاص انس ہے اس کی وجہ یہ ہے وہ مجھے اپنے ساتھ مسجد لے کر جاتے ہیں میرے اوپر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں اور تو اور صبح صبح قرآن کی تلاوت بھی میرے اوپر بیٹھ کر ہی کرتے ہیں مجھے ان کی آواز میں قرآن سننا بے حد اچھا لگتا ہے۔ایسے تو اس گھر میں بیگم داؤد ان کے بیٹے ،بہو اور بیٹی بھی رہتے ہیں مگر چونکہ میں داؤد صاحب کے زیر استعمال ہوں اس لیے مجھے بس داؤ د صاحب کا ہی ہر وقت خیال رہتا ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی وہ ہسپتال گئے تو میں نے خود کو بہت تنہا اور اکیلا محسوس کیا مگر ابھی بھی پچھلے دو،چار دن سے وہ نظر نہیں آرہے شاید کہیں کام سے گئے ہیں مگر اگر کہیں کام سے گئے ہوتے تو میں بھی ان کے ساتھ جاتی کیونکہ میں ان کی نماز کی ساتھی ہوں وہ نماز تو میرے اوپر ہی بیٹھ کر پڑھتے ہیں پھر ایسے کیسے وہ مجھے چھوڑ کرچلے جاتے یقیناکوئی اور ہی وجہ ہے کچھ دنوں سے گھر کی فضا بھی بوجھل ہے لوگوں کی آر جار بھی ہے اور مجھے انجان لوگ بھی استعمال کررہے ہیں مجھے داؤد صاحب بہت یاد آرہے ہیں آخر کو کوئی ان کی طرح مجھے اونچی آواز میں قرآن تو نہیں سناتا پھر وہ مجھے کیوں یاد نہیں آئے؟؟ شش شاید کوئی آرہا ہے ارے یہ تو بیگم داؤد ہیں انھوں نے مجھے اٹھالیا اور اب نماز کی نیت بھی باندھ لی تو داؤد صاحب کہاں ہے؟امی ایسا کریں اب یہ کرسی آپ استعمال کرلے۔
کیوں ایسا کیوں ؟؟ فاروق اپنی امی کو ایسے کیوں کہہ رہا ہے ؟؟ہاں!بیٹا اب تمھارے ابو تو ہم میں نہیں رہے اس لیے اب یہ کرسی میں ہی استعمال کرلیتی ہو ں کیا داؤ د صاحب اس دنیا میں نہیں رہے ؟پھر مجھے قرآن کون سنائے گا میں بہت اداس ہوں اب مجھے قرآن کون سنائے گا؟؟

Browse More Moral Stories