Doodh Ka Doodh Paani Ka Paani Kaise Hota Hai - Article No. 1726

دودھ کا دودھ پانی کا پانی کیسے ہوتا ہے - تحریر نمبر 1726
دودھ کا دودھ پانی کا پانی ایک مشہور کہاوت ہے اور ایسے موقع پر سنی جاتی ہے ،جب کسی کا سچ اور جھوٹ کھل کر سامنے آجائے
پیر 11 مئی 2020
دودھ کا دودھ پانی کا پانی ایک مشہور کہاوت ہے اور ایسے موقع پر سنی جاتی ہے ،جب کسی کا سچ اور جھوٹ کھل کر سامنے آجائے یا کسی کو اس کے اچھے یا برے فعل کا بدلہ مل جائے ۔
اس کہاوت کے پس منظر میں جائیں تو ہمیں ایک قصہ پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے جو یہاں آپ کی دلچسپی کے لئے نقل کیا جا رہا ہے۔ ایک گوالا تھا جو زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی کرنے کے خبط میں مبتلا ہو گیا ۔اس پر پیسے جمع کرنے کی دسٹن سوار ہو گئی تھی اور وہ لالچ میں اندھا ہو چکا تھا۔
اس کے ذہن میں دولت کمانے کا سیدھا اور آسان طریقہ یہ آیا کہ وہ دودھ میں پانی ملا کر بیچنا شروع کرے ۔اس نے ایساہی کیا ۔شہر میں رہ کر اس نے نا جائز طریقے سے بہت جلد مال بنالیا۔ جب اس کے پاس اچھی خاصی رقم اکٹھی ہو گئی تو وہ اپنے گاؤں جانے کی تیاری کرنے لگا۔
(جاری ہے)
گوالے نے ایک روز اپنی ساری رقم ایک تھیلی میں ڈالی اور گاؤں کی طرف چل دیا۔ ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی تھی ۔پسینہ چوٹی سے ایڑی تک بہہ رہا تھا ۔
گوالا بھی گرمی کی وجہ سے نڈھال تھا ۔اس کے راستے میں ایک دریا پڑا تو اس نے نہانے کا ارادہ کیا اور روپوں کی تھیلی ایک درخت کے نیچے رکھ کر دوسری کی نظر میں آنے سے چھپانے کی غرض سے اس پر کپڑے ڈال دیے ۔اس طرف سے مطمئن ہونے کے بعد اس نے لنگوٹ کس لیا اور پانی میں کود پڑا۔
گوالا جس علاقے میں نہانے کے لئے رکا تھا، وہاں بندر بہت پائے جاتے تھے ۔اتفاق سے ایک بندر اسی درخت پر بیٹھا ہوا تھا جس کے نیچے گوالے نے رقم کی تھیلی رکھ کر اس پر کپڑے ڈال دیے تھے ۔اس نے یہ سارا ماجرا دیکھ لیا تھا۔ بندر بہت شرارتی تھا۔ اس نے گوالے کو دریا میں نہاتے دیکھا تو درخت سے اترا اور روپوں کی وہ تھیلی اٹھا کر درخت کی سب سے اونچی شاخ پر جا بیٹھا۔
گوالا پانی سے نکلا تو اس کی نظر بندر پر پڑی جس کے پاس رقم والی تھیلی تھی ۔اس نے بندر کو ڈرانے کی کوشش کی کہ کسی طرح وہ تھیلی نیچے پھینک دے ،لیکن بندر اس سے ذرا نہ گھبرایا۔ اس نے تھیلی کھولی اور روپے ایک ایک کرکے ہوا میں اڑانے لگا ،کچھ زمین پر اور کچھ دریا میں گرنے لگے۔ گوالا روپوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا ،لیکن یہ آسان نہ تھا۔
اس دوران وہاں لوگ جمع ہو گئے اور تماشا لگ گیا۔ ان میں وہ لوگ بھی تھے جو اس گوالے کی بے ایمانی سے واقف تھے ۔انھوں نے جب گوالے کو یوں روتا پیٹتا دیکھا تو کہنے لگے، ”دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔“یعنی اس نے جو پیسے دودھ میں پانی ملا کر نا جائز طریقے سے کمائے تھے وہ پانی ہی میں مل گئے۔
Browse More Moral Stories

اچھا کام اور اُس کا انعام
Acha Kaam Aur Uss Ka Inaam

گلفام اور مون پری
Gulfam Aur Moon Pari

سقراط اور کمہار
Suqrat Or Kumhar

دودھ کا دودھ پانی کا پانی کیسے ہوتا ہے
Doodh Ka Doodh Paani Ka Paani Kaise Hota Hai

میلا اور بیل
Maila Aur Bail

تتلی سے دوستی
Titli Se Dosti
Urdu Jokes
ایک مصور
Aik musawir
ہمکلام
humkalam
تن دے تن
tin de tin
چار چھٹیاں؟
chaar chuttiyan
لکھا ہوا کھیل
Likha Huwa khail
کوٹ
coat
Urdu Paheliyan
ایک خزانہ پانے والا
ek khazana pane wala
روڑوں کے اندر تھے روڑے
roro ke andar thy rory
شوں شوں کرتی نار اک نکلی
sho sho karti naar ek nikli
دن کا ساتھی ساتھ ہی آیا
din ka sathi sath hi aya
بازو اور ٹانگیں ہیں آٹھ
bazu or tangen he aath
آتا نہ دیکھا جاتا نہ دیکھا
ata na dekha jata na dekha