Pakistan Hamara Gher Hamari Jannat - Article No. 1660

Pakistan Hamara Gher Hamari Jannat

پاکستان ہمارا گھر ہماری جنت - تحریر نمبر 1660

اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان اس کرة الارض پر اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے تو بے جانہ ہو گا۔

منگل 11 فروری 2020

محمد علیم نظامی
اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان اس کرة الارض پر اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے تو بے جانہ ہو گا۔پاکستان ہمارا پیارا اور اس کی سر زمین دل وجان سے پیاری ہے تو اس کے ساتھ یہ حقیقت بھی ماننا پڑے گی کہ اگر چہ اس ملک کو بہت قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اور اس کی احسن طریقے سے آبیاری کرنے میں قائد اعظم ،علامہ اقبال،لیاقت علی خان ،مولانا محمد علی جوہر ،مولانا شوکت علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور اسی طرح کے چند اور عظیم رہنماؤں نے پاکستان کو پاکستانیوں کا گھر اور ان کی جنت بنا دیا تو درست بات ہو گی۔


پاکستان ہمارا ملک اور ہماری جنت ہے اور اسے حاصل کرنے اور سنوارنے میں بڑے بڑے محب وطن لوگوں کا ہاتھ ہے اور پاکستان کو دنیا کے افق پر چمکانے میں اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔

(جاری ہے)


پاکستان 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا اور آج بہت سے سال گزرجانے کے باوجود پاکستان کو اس نہج پر نہیں پہنچایا گیا جس کا وہ حقدار تھا۔ہمارا ملک بڑی قربانیوں ،بڑی بڑی ہستیوں کی دعاؤں اور کوششوں کے بعد معروض وجود میں آیا اور قائد اعظم نے اس ملک کی بنیاد اس انداز میں رکھی کہ دنیا کے نقشے پر ہمارا پیارا ملک راج کرنے لگا مگر اتنا عرصہ قیام پاکستان کے باوجود ہم اسے وہ عزت وقار نہیں دے سکے جو کہ اسے ملنی چاہیے تھی۔


آج ہم اپنے آزاد ملک میں رہ کر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں مگر اس وقت بڑا افسوس ہوتاہے جب ہمیں مشرق پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش)کی یاد آتی ہے ۔جو اپنے ہی حکمرانوں کے نامناسب فیصلوں کی وجہ سے دو لخت ہو گیا۔
پاکستان ہماری جنت ہے اسے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا موجودہ حکمرانوں کی کوششیں اور جدوجہد کے باعث ہی ممکن ہے تاکہ کوئی دشمن اسے میلی نظروں سے نہ دیکھے اور جتنا سکون پاکستان میں رہ کر حاصل کیا جا سکتاہے وہ غیر ملکوں میں کم ہی نصیب ہوتاہے۔
پاکستان ایک شاندار ،نڈر اور جری ملک ہے اور اس کے باسی غیور قوم میں شمار ہوتے ہیں آیئے پیارے پاکستان کے لئے ایک ہو جائیں۔ آج جتنے اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔امید ہے کہ اگر ہم آج بھی ایک ہو جائیں تو دنیان کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی ۔انشاء اللہ۔

Browse More Moral Stories