Dunya K Chaand Zaheen Tareen Janwar - Article No. 1707
دنیا کے چند ذہین ترین جانور - تحریر نمبر 1707
ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتاہے ،تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں ۔
جمعہ 10 اپریل 2020
پیارے ساتھیو!ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتاہے ،تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں ۔ایسے ہی کچھ ذہین جانوروں کے بارے میں ہم آپ کو بتارہے ہیں۔
گرے پیرٹ
دنیا میں سب سے ذہین جانور دراصل ایک پرندہ ہے ،جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتاہے ۔اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفا دار ہوتے ہیں ،خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50مختلف اشیاء میں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پر ان کی شناخت بھی کراسکتاہے۔
ہاتھی
اس کے بعد ہاتھی کا نام آتاہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے ۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔
(جاری ہے)
چیمپئنزی
چیمپئنزی ،جس کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔
انسان کا وفا دار کتا
اس کے بعد کتے ہیں ،جنھیں انسانوں کا بہترین دوست سمجھا جاتاہے ۔یہ بھی انتہائی ذہین جاندار ہے جو 300الفاظ اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
کوے
چھٹے نمبر پر عقلمند کوے ہیں جو جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا ہے ،سیکھنا ہے اور احساس کرنا ہے ۔یہ بہت منتقم مزاج اور اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔
چیونٹی
چیونٹی بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں ،یہ ننھی سی مخلوق انتہائی ہوشیار ہوتی ہے ،بڑے گروپوں میں جمع ہو کر یہ چھوٹی آبادیوں والی چیونٹیوں کو غلام بنا لیتی ہیں ۔ان کو معلوم ہوتاہے کہ سورج کس وقت کہاں ہو گا۔
ڈولفن
آخری نمبر پر انسان دوست ڈولفنز ہیں ،یہ آئینے میں خود کو دیکھ کر پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،انہیں اپنی ماں،گروپ لیڈر اور رشتے داروں کی پہچان بھی ہوتی ہے۔
Browse More Moral Stories
کشتی
Kashti
غیرت
Ghairat
پری کی بیٹی۔۔۔تحریر:مختاراحمد
Pari Ki Beti
معلومات
Maloomaat
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا
Aasman Se Gira Khajoor Main Atka
پریاں اور غریب موچی
Pariyaan Aur Ghareeb Mochi
Urdu Jokes
ٹرین
Train
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
پانچ ہزار روپے
5 hazar rupee
نرس نے شوہر
Nurse ne shohar
ایک پولیس انسپکٹر
Aik police inspector
تشویش
tashweesh
Urdu Paheliyan
دھرا پڑا ہے سرخ پیالہ
dhara para hai surkh piala
اک منا پانی میں نہائے
ek munna pani me nahae
نہیں انگوٹھے میں انگلی میں ہے
nahi angothe me ungli hai
اک رہ پہ دو بہنیں جائیں
ek raah pe do behne jaye
باتوں باتوں میں وہ کھایا
bato bato mein woh khaya
جو بھی اس پر آنکھ جمائے
jo bhi us par aankh jamaye