Jo Huwa Acha Huwa - Article No. 834

جوہوا اچھا ہوا - تحریر نمبر 834
اٹلی کا ایک بادشاہ حکومت اور دولت کے گھمنڈ میں غریبوں سے بات کرنا بھی براجانتا تھا اس لئے اکثر لوگ اسے ناپسند کرتے تھے۔
بدھ 2 ستمبر 2015
(جاری ہے)
اس نے باگ ڈور ایک درخت سے انکائی تاج اور کپڑے اتار کر ایک طرف رکھے اورنہانے کو تالاب میں اترگیا۔
یہ تالاب ایسے نشیب میں تھا کہ نہانے والے کو اوپر کا آدمی نظر نہ آتا تھا جب بادشاہ تالاب میں اُتر چکا تو غریب کسان نے اپنے کپڑے اُتار دیئے۔بادشاہ کے کپڑے پہن کرتاج سر پر رکھ لیا اور بادشاہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر رفوچکر ہوگیا۔کسان بادشاہ تھوڑی ہی دور گیا تھاکہ اسے شاہی نوکر چاکر مل گئے جنہوں نے اسے بادشاہ سمجھ کر ادب سے سلام کیا اور یہ بھی بے جھجھک شاہی محل میں جاپہنچا۔اصل بادشاہ تالاب سے نہا کر باہر نکلاتو کپڑے تاج اور گھوڑا کچھ بھی موجود نہ تھا۔ بہت گھبرایا مگر اب کیا ہوسکتاتھا؟نا چار غریب کسان کے میلے کپڑے پہنے اور کئی دن تک فاقے کرنے اور بھٹکنے کے بعد شہر پہنچا۔مگر اب اس کی یہ حالت ہوئی کہ جس سے بات کرتا کوئی منہ نہ لگاتا اور جب یہ کہتا کہ میں تمہارا بادشاہ ہوں تو لوگ اسے پاگل سمجھ کر ہنس دیتے۔دوتین ہفتے اسی طرح گزرگئے۔ جب اس پاگل کا قصہ بادشاہ کی ماں نے سنا تو اسے بلوا کر اس کے سینے پر تل کا نشان دیکھا پھر اس کی سچائی کی تصدیق کی۔کسان نے اصلی بادشاہ کی یہ حالت دیکھ کر کہاکیا تم وہی شخص ہوجودولت اور حکومت کے گھمنڈ میں غریبوں کی فریادنہ سنتے تھے؟اسی کی سزادینے کو میں نے یہ سب کیا۔اگر تم وہ گھمنڈ چھوڑ کر رحم وانصاف کا اقرار کرو تو میں تمہارا تاج وتخت واپس کرنے کو تیار ہوں ورنہ ابھی قتل کا حکم بھی دے سکتا ہوں۔یہ سن کر بادشاہ نے عاجزی اور ندامت کے ساتھ اپنی غلطی تسلیم کی اور کسان اسے تاج وتخت واپس دے کر گھر چلاگیا۔جس کے بعد بادشاہ نے اپنی اصلاح کی اور چند دنوں میں اس کی نیک نامی کا ڈنکا دور دور تک بجنے لگا۔
Browse More Moral Stories

آزادی سب کا حق
Azadi Sab Ka Haq

چیونٹی اور بھڑ (آخری حصہ)
Chiyunti Aur Bhir - Aakhri Hissa

میں بزدل نہیں
Main Buzdil Nahi

ہماری ذہانت
Hamari Zehanat

بلی کے گلے میں گھنٹی
Billi Ke Gale Mein Ghanti

جادو کا پانی
Jadoo Ka Pani
Urdu Jokes
استاد شاگرد سے
Ustad shagid sai
شکایت کا خط
Shikayat ka khat
بد شکل آدمی
Bad Shakal Admi
ایک شخص
Aik shakhs
ویٹ مشین
weight machine
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
Urdu Paheliyan
پہنچ جائے انساں خدا کے جو گھر
pahunch jaye insan khud ke jo ghar
دو چڑیا رکھتی ہیں پر
do chirya rakhti hen par
دن کو اس کا کام نہیں ہے
din ko uska kaam nahi hai
شیشے میں ہے لال پری
sheeshe me hai lal pari
سب نے دیکھا ہے ان کو
sab ne dekha hai unko
ہو گر ایک تو ہے بے کار
ho agar aik tu hai bekar