
Zindagi Ka Maqsad - Article No. 1955
زندگی کا مقصد
یہ سن کر اسلم کے ابو کی آنکھیں انسوؤں سے بھر گئیں اور انھوں نے جواد کے ابو کا بہت شکریہ ادا کیا اور اس سے اسلم اور جواد کی دوستی مضبوط ہو گئی
بدھ 21 اپریل 2021

اسلم ایک غریب،لیکن نہایت ہونہار طالب علم تھا۔اس کے والد ایک معمولی سی دکان پر کام کرتے تھے۔ان کی تنخواہ بھی کم تھی۔اسکول میں اسلم کا ایک دوست جواد تھا جو امیر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ایک روز اسلم کے والد سڑک کے حادثے میں زخمی ہو کر معذور ہو گئے۔
اگلے دن اسلم اسکول گیا تو کسی بھی کام میں اس کا دل نہیں لگ رہا تھا۔وہ سارا دن پریشان بیٹھا رہا۔اس کے دوست جواد نے جب اس کی یہ حالت دیکھی تو پوچھے بغیر نہ رہ سکا۔
”اسلم!کیا بات ہے؟تم مجھے کچھ پریشان سے لگ رہے ہو۔“جواد نے پوچھا۔
”کچھ نہیں بس تھوڑا سا سر درد ہے۔“اسلم نے ٹالنا چاہا۔
”اگر کوئی پریشانی ہے تو مجھے بتاؤ میں تمہارا مخلص دوست ہوں۔
(جاری ہے)
میں ضرور تمہاری مدد کروں گا۔
“جواد سے اپنے دوست کی پریشانی دیکھی نہ گئی تو اس نے پھر پوچھا۔اسلم نے سوچا کہ وہ اگر جواد کو اپنا سارا مسئلہ بتا دے تو شاید اس کے دل کا بوجھ کچھ کم ہو جائے۔اسلم نے اپنے ابو جان کے بارے میں ساری بات جواد کو بتا دی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ کام پر نہ جانے کی وجہ سے اس کے والد کو تنخواہ بھی نہیں مل سکے گی۔
جواد کو اسلم کے والد کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔
”میرے دوست!تم پریشان مت ہو۔میں اپنے ابو سے بات کروں گا۔وہ ضرور تمہارے مسئلے کا کوئی حل نکال لیں گے۔“
جواد نے اپنے گھر پہنچ کر اپنے ابو کو اسلم کے بارے میں سب کچھ بتا دیا۔یہ سب کچھ جان کر جواد کے ابو کا دل بھی غم سے بھر گیا اور انھوں نے اسلم کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اگلے روز اتوار کی چھٹی تھی۔اچانک اسلم کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔اسلم نے دروازہ کھولا تو سامنے جواد کو اپنے ابو کے ساتھ کھڑا دیکھ کر وہ بہت خوش ہوا اور ان کو اندر لے آیا۔جواد کے ابو نے بات شروع کی اور اسلم کے ابو کو تسلی دی:”آپ بالکل نہ گھبرائیں۔جب تک آپ مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتے،گھر کے خرچ کی طرف سے بے فکر ہو جائیں۔دواؤں کا خرچ اور اسلم کی فیس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ہم کوشش کریں گے کہ آپ کے گھر والوں کا پوری طرح سے خیال رکھیں۔“
یہ سن کر اسلم کے ابو کی آنکھیں انسوؤں سے بھر گئیں اور انھوں نے جواد کے ابو کا بہت شکریہ ادا کیا اور اس سے اسلم اور جواد کی دوستی مضبوط ہو گئی۔
مزید اخلاقی کہانیاں

بزرگوں کا خیال
Bazurgoon Ka Khayal

ایک تھی شہزادی
Aik The Shehzadi

انوکھا انعام
Anokha Enaam

سب سے اچھا نمونہ
Sab Se Acha Namoona

بہن کی محبت
Behan Ki Mohabbat

غریب کسان کی نیکی ہی کام آئی
Ghareeb Kissan Ki Naiki Hi Kaam Aayi

چڑیا کا بدلہ
Chirya Ka Badla

پکڑ
Pakar

ننھی منی چڑیاں
Nanhi Munni Chiryaan

گلابی فراک
Gulabi Farak

عقل مند شہزادی۔۔۔تحریر: مختار احمد
Aqal Mand Shahzadi

ہوشیار بلی اور دشمن کی مثال
Hoshayar Billi Aur Dushman Ki Misaal
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
استاد کی نصیحت
Ustaad Ki naseehat
-
غرورکی سزا․․․․․․ملا کی ذہانت
Garoor ki saza - Mulla ki zehanat
-
زیادہ ٹی وی، کم نیند کی وجہ بن سکتا ہے!
Ziada TV Kaam Neend Ki Wajah Ban Sakta Hai
-
خطرناک جنگل
Khatarnak Jungle
-
اقتدار کا حق دار
Iqtedar ka Haq
-
سنہری تھیلی
Sunehri Theeli
-
نیکی کا صلہ
Naiki Ka Sila
-
سلام پاکستان
Salam Pakistan
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.